پاکستان

جذبہ خیر سگالی کے تحت 16 طالبان رہا

taliban arestسرکاری زرائع کے مطابق رہا کرنے والے افراد کو جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے سرچ آپریشن کے دوران سال، دو سال پہلے گرفتار کیا تھا ان میں میرا جان، عبداللہ جان، سلامت خان، بادشاہ گل، عبدالعزیز، نورزادہ، سٹا جان، صدام حسین، ضیاء الدین، شیر پاؤ، ریاض علی، میرعالم، شیر عالم احمد خان، اقبال، نور عالم شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان افراد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے جو محسود ایریا کے رہائشی ہیں۔ میڈیا کیطرف سے پولٹکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان اسلام زیب نے رابطے کرنے پر ان کی رہائی تصدیق کر دی۔ اسلام زیب کا کہنا تھا کہ یہ بے گناہ قبائلی تھے ان کو سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کیا تھا ان کو سینٹر صالح شاہ کی ضمانت پر رہا کر دیا ان کا تعلق مذاکراتی عمل سے نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button