پاکستان

بالواسطہ یا بلاواسطہ پاکستانی فوج شام بھجوائی گئی تو احتجاج کریں گے، خورشید شاہ

khurseed shahقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ پاکستانی فوجی افسروں کو شام بھجوایا گیا تو احتجاج کریں گے، پاکستان کو دوسروں کی جنگ نہیں لڑنی چاہئے۔ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ قاف کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں چوہدری نثار کے مبینہ غیر مناسب رویے پر ارکان نے احتجاج اور ڈیڑھ ارب ڈالرز سعودی امداد پر تشویش کا اظہار کیا۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ بالواسطہ یا بلاواسطہ پاکستانی فوج شام بھجوائی گئی تو احتجاج کریں گے، امداد پر اعتراض نہیں مگر پاکستان کو دوسروں کی جنگ نہیں لڑنا چاہئے، وزیراعظم سینیٹ نہیں جا رہے تو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلالیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button