پاکستان

آئین اور ریاست کے باغیوں کے خلاف آپریشن فوج کا اولین فریضہ ہے، ثروت قادری

آئین اور ریاست کے باغیوں کے خلاف آپریشن فوج کا اولین فریضہ ہے، ثروت قادریشیعت نیوز (لاہور) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ رسول اکرم ﷺ کی عزت و ناموس کیلئے جان فدا کرنا مومن کی معراج ہے۔ آئین اور ریاست کے باغیوں کے خلاف آپریشن فوج کا قانونی حق اور اولین فریضہ ہے۔ دس سال سے ملک و قوم کے خلاف مسلح جدوجہد کرنے والوں اور آئین کو غیر اسلامی کہنے والوں سے مذاکرات کا مطلب ان کی بالادستی کو تسلیم کرنا ہے۔ قوم کا پیمانہ صبر سے لبریز ہو چکا ہے۔ 50 ہزار سے زائد شہادتوں کے بعد مذاکرات کی آنکھ مچولی میں 460 مزید جانیں قربان ہو گئیں ہیں۔ ملک میں امن کی بحالی کے لیے دہشتگردوں سے مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کے لیے بند کرنا ہو گا۔ گلی گلی خون کی ہولی کھیلنے والوں سے نجات کے لیے قوم کی نظریں پاک فوج پہ لگی ہوئی ہیں۔ پیر سید نوید الحسن شاہ مشہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انبیاء کرام کی توہین برداشت نہیں کی جاسکتی۔ تحریک صراطِ مستقیم تمام اہلسنت وجماعت کا متحدہ سٹیج ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button