پاکستان

حکومت دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کرے، جمعیت علماء پاکستان

حکومت دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کرے، جمعیت علماء پاکستانشیعت نیوز۔اسلام آباد جمعیت علماء پاکستان نورانی کے صدر و ملی یکجہتی کونسل سربراہ صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر، جے یو پی کے سینئر نائب صدر صاحبزادہ ناصر جمیل ہاشمی اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل شبیر ابو طالب نے ٹیلی فون کر کے پاسبان اہلسنت پاکستان کے چیف آرگنائزر صاحبزادہ اخلاق جلالی سے انکی خیریت دریافت کی اور شرپسندوں کی طرف سے ان پر حملے کی شدید مذمت کی۔ دریں اثناء جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نورالمصطفیٰ نورانی، ادارہ انور العرفان ڈھوک رتہ کے مہتمم حافظ محمد حسین، کاروان فاروقیہ کے چیئرمین صاحبزادہ غلام حسین فاروقی، النعیمیہ انٹرنیشنل قرات اکیڈمی کے ناظم اعلیٰ قاری اعظم نورانی نے بھی صاحبزادہ اخلاق احمد جلالی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ انہوں کہا کہ دہشتگردی کی لہر دارالحکومت پہنچنا کسی خطرہ سے کم نہیں۔ حکومت اگر ملک میں امن چاہتی ہے تو دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کرئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button