پاکستان

بے غیرت حکمرانوں کے طالبان سے مذاکرات کو یکسر مسترد کرتے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

 بے غیرت حکمرانوں کے طالبان سے مذاکرات کو یکسر مسترد کرتے ہیں، صاحبزادہ حامد رضاشیعت نیوز۔سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس کے موقع پر سنی شیعہ عوام کا ٹھاٹے مارتا سمندر بے حس و بے غیرت حکمرانوں کے طالبان سے مذاکرات کو یکسر مسترد کرتا ہے، جماعت اسلامی منافقت کی سیاست ترک کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے زیر اہتمام ممتاز گراؤنڈ خیرپور میں لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ملا عبدالعزیز اگر اپنے مؤقف پر صدق دل سے ایمان رکھتے ہیں تو مینار پاکستان پر مجھ سے مناظرہ کر لیں ورنہ میں خود لال مسجد آجاؤں گا۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی آئیڈیالوجی کی پیروی کرے، ملا فضل اللہ، صوفی محمد اور ملا عبدالعزیز کی تقلید ترک کر دے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button