پاکستان

تکفیری فکر کے خاتمے کیلئے شیعہ سنی عوام کو منظم و بیدار کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے، علامہ امین شہیدی

تکفیری فکر کے خاتمے کیلئے شیعہ سنی عوام کو منظم و بیدار کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے، علامہ امین شہیدیشیعت نیوز۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ آل سعود اور آل یہود کے ایجنڈے کی تکمیل کے مقابلے میں شیعہ سنی محب وطن ہمیشہ میدان میں حاضر رہیں گے، لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس طالبان کے خلاف اہلیان سندھ کا عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گیا ہے، حکمران اپنے قبلے درست کر لیں، پیپلز پارٹی کے طالبان نواز رویئے سے عاشقان محمد (ص) کی شدید دل آزاری ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سندھ کے شیعہ سنی عوام سے فوری معافی مانگیں، سندھ بھر خصوصاً خیرپور کے جوانوں کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گیا ہے، اپنی بیداری اور حوصلے کو قائم و دائم رکھیں، ہم پاکستان بچانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز اسٹیڈیم خیر پور میں منعقدہ لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ اولیاءکی سرزمین وادی مہران سندھ کو اقلیتی تکفیری گروہ کے ہاتھوں یر غمال بنایا جا رہا ہے جبکہ اس وادی کی اکثریت محب وطن شیعہ سنی عاشقان رسو ل(ص) پر مشتمل ہے۔
 
علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ دہشتگرد تکفیری طالبان کے فاسد نظام کو رائج کرنے کیلئے سیاسی طالبان زمینہ سازی میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خصوصاً قائم علی شاہ نے لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کیلئے تکفیری دہشتگرد ٹولے کی پشت پناہی کی گئی جو کہ انتہائی شرمناک اور غیر آئینی فعل ہے۔ مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امن محبت اور اخوت کا گہوارہ بنانے کیلئے شیعہ سنی عوام اور قائدین میدان میں حاضر ہیں۔ لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس سے خطاب میں علامہ محمد امین شہیدی نے مزید کہا کہ طالبانی سوچ کے خاتمے کیلئے مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل عملی کوششیں جاری رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں محب وطن عوام تکفیری اور ناصبی سوچ کے خلاف منظم کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button