پاکستان

کراچی: سپاہ صحابہ طالبان کی فائرنگ سے ایف بی ایریا کے رہائشی سید خرم حسن عابدی شہید۔

کراچی: سپاہ صحابہ طالبان کی فائرنگ سے ایف بی ایریا کے رہائشی سید خرم حسن عابدی  شہید۔نمائندے سے ملنے والی اطلاعت کے مطابق کراچی کے علاقے پیپلز چورنگی کے قریب سپاہ صحابہ طالبان کی فائنگ سے شیعہ جوان خرم شہید، انکے دو اہل سنت  ساتھی زخمی۔
    مزید اطلاوت کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون پیپلز چورنگی کے قریب ملک و اسلام دشمن کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ طالبان نے شیعہ جوان خرم کو جو کہ انچولی کے رہائشی تھے تب نشانہ بنایا جب وہ سخی حسن پر واقعہ اپنی دکان سے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے بیٹھے کالعدم تنظیم کے کارندوں نے انکو اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے شیعہ جوان خرم موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کے انکے دو اہل سنت ساتھی شدید زخمی ہوئے، شہید خرم کا جسد خاکی اور دونوں اہل سنت بھائیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔ شہید خرم کا جسد خاکی عباسی شہید ہسپتال سے مسجد و امام بارگاہ انچولی منتقل کردیا گیا۔
سپاہ صحابہ طالبان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سید خرم حسن عابدی کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہرین مسجد خیرالعمل انچولی میں ادا کی جائے تدفین وادئی حسینٴ میں ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button