پاکستان

شیعہ مسلمانوں کا سمندر ممتاز اسٹیڈیم کے اندر، لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس طالبان دہشت گردوں کے خلاف ریفرنڈم

شیعہ مسلمانوں کا سمندر ممتاز اسٹیڈیم کے اندر، لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس طالبان دہشت گردوں کے خلاف ریفرنڈم طالبان سمیت تکفیری دہشت گردوں کے خلاف تاریخ ساز عوامی ریفرنڈم میں شرکت کے لئے مجلس وحدت مسلمین کے حامی شیعہ مسلمانوں اور ان کے سنی اتحادیوں کا سمندر ممتاز اسٹیڈیم خیرپور کے اندر داخل ہوگیا ہے

۔شیعت نیوز کے نمائندے کی خبر کے مطابق آج منعقد ہونے والی لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس کی تیاریاں زور و شور سے جاری۔ اسٹیج سجنے لگا۔کراچی، شکارپور، سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، حیدرآباد، نوابشاہ اور نوشہروفیروز سمیت پورے صوبہ سندھ سے قافلے خیر پور کی طرف رواں دواں ۔ علامہ مختار امامی سمیت مجلس وحدت مسلمین کے گرفتار ساٹھ اسیر رہا کردیئے گئے ہیں اور وہ بھی ممتاز اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔خیرپور کی فضا لبیک یا رسول اللہ (ص) کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہی ہے۔ مجلس وحدت کے سربراہ راجہ ناصر عباس جعفری، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور وائس آف شہداء کے سربراہ سینیٹر فیصل رضا عابدی سمیت سنی شیعہ قائدین کانفرنس سے خطاب کریں گے۔قائدین نے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے کہ ان کی ثابت قدمی اور عشق رسول (ص) کی طاقت نے حکومت میں شامل طالبان کے حامیوںکے ایوانوں پہ لرزہ طاری کردیا اور مرتا کیا نہ کرتا کے مصداق وہ شیعہ سنی اتحاد اور عاشقان رسول (ص) کے سامنے پسپائی کا اعلان کرنے پر مجبور ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button