پاکستان

خیرپور کا خیبر فتح ہوگیا، لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس کی اجازت مل گئی

خیرپور کا خیبر فتح ہوگیا، لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس کی اجازت مل گئیشیعت نیوز۔ خیرپور کا خیبر فتح ہوگیا، ممتاز گراؤنڈ میں لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس کی اجازت مل گئی۔ ایک مضبوط اعصابی جنگ کے بعد اللہ کی غیبی مدد، امام زمانہ (عج) کی نصرت، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے عزم و حوصلے اور جوانوں کی استقامت نے دشمنوں اور منافقین کو بدترین شکست سے دوچار کر تے ہوئے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ خیرپور سندھ کے ممتاز گراؤنڈ پر لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس کی اجازت ملنے کے بعد کانفرنس اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد ہو گی۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا خان، پیپلز پارٹی کے سابق رہنماء وائس آف شہداء پاکستان کے ترجمان سینیٹر سید فیصل رضا عابدی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی و دیگر خطاب کرینگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button