پاکستان

اگر ہم نے نائب امام علامہ سید ساجد نقوی کا ساتھ نہیں دیا تو کل امام کو کیا جواب دینگے، علامہ شبیر میثمی

mosambi) شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما حجتہ السلام و المسلمین علامہ شیخ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ اگر ہم نے نائب امام علامہ سید ساجد نقوی کا ساتھ نہیں دیا تو کل امام کو کیا جواب دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامشورو میں شہید علامہ الطاف حسین الحسینی (رہ) کی برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد نقوی، علامہ جعفر سبحانی سمیت دیگر رہنماؤں سمیت عوام کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔ علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا تھا کہ جب تک ہماری موت معرفت کے ساتھ نہ ہو تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے اور اہل بیت (ع) کے چاہنے والے تو ویسے بھی معرفت والے لوگ ہوا کرتے ہیں اور جب علامہ ساجد نقوی کے پیچھے چلتے چلتے معرفت کو حاصل کرتے ہیں اور اپنی ذمہ داری کو انجام دیتے ہیں تو اب وہ موت پر نہیں آتے ہیں بلکہ موت ان کا استقبال کرتی ہے۔ علامہ شیخ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای نے بتا دیا ہے کہ ہماری طاقت کا مرکز کربلا اور نعرہ حیدر ہے، عالمی استعمار ایران کے ایٹمی پروگرام سے خوفزدہ نہیں بلکہ اس نعرے سے خوفزدہ ہے جو اس کا پشت پناہ ہے اور وہ نعرہ ہر مومن کے دل میں موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کا وعدہ ہے کہ وہ دین کو بچائے گا اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم خدا کے وعدہ کی تکمیل کی خاطر اپنی ذمہ داری ادا کریں لیکن یہ اس ہی صورت ممکن ہے کہ ہم مدبر ترین اور حکیم ترین قائد یعنی علامہ ساجد نقوی کی اطاعت کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے، میں آپ کو سید ساجد نقوی کا واسطہ دیتا ہوں کہ جو نائب امام کی حیثیت سے ہمارے درمیان میں ہے اپنے آپس کے اختلافات کو دور کیجئے،اگر ہم اتفاق سے آگے بڑھے تو ہم اپنے سید، اپنے قائد اور اپنے رہبر علامہ ساجد نقوی کا ہاتھ مضبوط کرسکتے ہیں۔ اور اگر ہم نے افتراق کو فروغ دیا تو سید اکیلا رہ جائے گا اور قیامت میں خدا کے حضور ہمیں جواب دینا پڑے گا کہ ہم نے تمہیں آل رسول نعمت کے طور دی تھی تم نے اس کا کیا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button