پاکستان

جنگ بندی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ہنگومیں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملہ چاراہلکار شہید، 10زخمی

securityforcesہنگو:طالبان کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملے میں چاراہلکار شہید اور10زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کاقافلہ ہنگوسے مناتوجارہاتھاکہ ورمگئی کے علاقے میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکہ ہوگیا جس کی زد میں آکر گاڑی تباہ اور تین اہلکارموقع پر شہید اور11زخمی ہوگئے جن میں سے ایک اہلکار بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ۔ رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ دھماکہ خیزمواد کو ریموٹ کنٹرول سے اُڑایاگیاجس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ یاد رہے کہ طالبان نے جنگ بندی کااعلان کررکھاہے اور دھماکو ں کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ نئے نئے ناموں سے گروپ دھماکوں اور حملوں کی ذمہ داریاں قبول کررہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button