پاکستان

ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ’’اینٹی طالبان ڈے‘‘ منایا گیا،

mwm hyd کراچی میں قتل کئے جانے والے پروفیسر تقی ہادی سمیت شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف حتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ ترجمان وحدت مسلمین
کراچی(شیعت نیوز  )ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی جمعہ کے روز مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ’’اینٹی طالبان ڈے‘‘ منایا گیا اور ظالبان دہشت گردوں کی دہشت گردی اور ملک دشمن کاروائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں ، اس عنوان سے مرکزی احتجاجی مظاہرہ کراچی میں جامع مسجد نور ایمان نارتھ ناظم آباد میں کیا گیا جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی علامہ مختار امامی ۔مولانا مرزا یوسف حسین ۔علامہ مبشر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ملک میں بڑھتی ہوئی بد امنی اور شہرا کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ سمیت ملک دشمن اور اسلام دشمن طالبان دہشت گردوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ طالبان دہشت گردوں کا آپریشن کے ذریعے صفایا کرے اور ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے۔

احتجاجی مظاہرے میں شریک سیکڑوں شرکاء نے سندھ حکومت کی نااہلی پر شدید غصے اور برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں روزانہ شیعہ عمائدین، پروفیسر، علماء اور دانشورو ں کو کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ سندھ حکومت کا رویہ لا تعلقی پر مبنی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں ، مظاہرین کاکہنا تھا کہ سندھ حکومت اور ریاستی ادارے کالعدم دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی بند کر دیں اور کراچی میں موجود کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت) ، کالعدم لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردو ں کے مراکز کے خلاف کاروائی عمل میں لائے اور ملک دشمن اور اسلام دشمن دہشت گردوں کا قلع قمع کرے، مظاہرین نے سندھ حکومت کی نا اہلی اور شیعہ دشمن پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زبردست نعرے بازی کی اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی کہ وہ پیپلز پارٹی میں موجود کالی بھیڑوں کا صفایا کریں اور اپنی طالبان مخالف پالیسی کو جاری رکھیں۔
اس موقع پر مظاہرین نے لبیک یا رسول اللہ (ص) ، لبیک یا حسین(ع)، مردہ باد امریکہ، اسرائیل نامنظور سمیت دہشت گردی اور فرقہ واریت نا منظور کے فلک شگاف نعرے لگائے اور سندھ حکومت کیے خلاف بھی زبر دست نعرے بازی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button