پاکستان

علماء اور کارکن قتل ہو رہے ہیں، ملزمان کو بے نقاب کرنا حکومت کا کام ہے، علامہ ناظر عباس تقوی

nazir pcکراچی سمیت ملک کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے، ملک میں مسئلہ شیعہ سنی کا نہیں ہے بلکہ دہشت گردی کا ہے۔ علماء اور کارکنوں کو چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے اور کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا، ملزمان کو بے نقاب کرنا حکومت کا کام ہے۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ ناظر عباس تقوی نے علامہ جعفر سبحانی، علامہ محمد علی جروار، علامہ فیاض حسین مطہری کے ہمراه ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے معروف شیعہ اسکالر علامہ پروفیسر تقی ہادی اور شیعہ علماء کونسل نارتھ کراچی زون کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری حماد رضا کو تکفیری دہشت گرد عناصر کی جانب سے فائرنگ کرکے شہید کر دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کی جانب سے تین روزہ سوگ اور جمعہ کے روز احتجاج کا اعلان بھی کیا۔
علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ کراچی سمیت ملک کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے، ملک میں مسئلہ شیعہ سنی کا نہیں ہے بلکہ دہشت گردی کا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ شیعہ علماء کونسل کے رہنماوں کے ساتھ پریس کانفرنس میں علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ علماء اور کارکنوں کو چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے اور اب تک کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا جبکہ ملزمان کو بے نقاب کرنا حکومت کا کام ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button