پاکستان

بارود والے اپنی بناؤٹی شریعت کو طاقت کے زور پر کسی صورت نافذ نہیں کرسکتے: ثروت اعجاز قادری

sarwet4کراچی: سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بارود والے اپنی بناؤٹی شریعت کو طاقت کے زور پر کسی صورت نافذ نہیں کرسکتے۔ دین اسلام کی شریعت کا مطالبہ عین ایمان ہے, اہلسنت وجماعت کے قائدین نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کیلئے آئین و قانون کی پاسداری کرتے ہوئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ،اسلام کو بدنام کرنے قتل وغارتگری کرنیوالے دہشتگردوں سے مذاکرات کا وقت گذر چکا اب آئین کی بالادستی کو ہرحال میں قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ سامراجی قوتوں کے اعلیٰ کار ہیں،پاکستان میں جو قوتیں امریکن مفادات کیلئے کام کرتی ہیں عوام ان سے اچھی طرح واقف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پراورنگی ٹاؤن سے آئے ہوئے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام امن وآشتی کا مذہب ہے پوری دنیا میں اس کی کرنیں پورے آب وتاب کے ساتھ چمک رہی ہیں،اسلام کی پوری دنیا میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف یہود و ہنود اور ان کے ایجنٹ دین اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی تاریخ کو مسخ کرنے والے حق وباطل میں فرق نہیں رکھتے ان کا یہ نظریہ اسلام دشمن ہے انہوں نے کہا کہ طالبان اسلا م اور پاکستان کے دشمن ہیں ان کی اختراع وسوچ اسلام مخالف ہے اسلام کا پیغام امن محبت بھائی چارگی اور احترام انسانیت ہے اسلام تلوار کے زور پر نہیں محبت پیا رسے پھیلاہے جو لوگ بارود کی طاقت سے نام نہاد اسلام مسلط کرنے کی کوشش کرہے ہیں وہ باطل قوتوں کے پیروکار ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button