دہشتگردوں کو شروع میں ہی کچل دیا جاتا تو بیگناہ لوگوں کا خون خرابہ نہ ہوتا، شیعہ علماء کونسل

26 فروری, 2014 10:49

SUCشیعہ علماء کونسل پاکستان پنجاب کے رہنما چوہدری فدا حسین گھلوی، علامہ سید ضمیرالحسن نقوی، علامہ سید مجاہد عباس گردیزی نے ملتان میں اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ دہشت گردی ملک میں ناسور کی حیثیت اختیار کرچکی ہے جس کی ذمہ دار حکومت ہے، اگر دہشت گردوں کو شروع میں ہی کچل دیا جاتا تو بے گناہ لوگوں کا خون خرابہ نہ ہوتا، اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے آئین پاکستان کے خلاف بغاوت کی ہوئی ہے، اس لیے وہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جو گروہ دہشت گردوں کو محفوظ راستہ دینا چاہتے ہیں، اُن کا بھی محاسبہ کیا جانا چاہیے۔

11:15 صبح جون 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔