پاکستان

پاکستان، شام کے خلاف کسی بھی اقدام سے پرہیز کرے، علامہ شفقت شیرازی

shafqat sheraziمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور سیکرٹری برائے امور خارجہ علامہ شفقت حسین شیرازی نے سعودی عرب کے پاکستان سے اسلحے کی خریداری اور شام منتقلی کے بیان کی اور معاہدے کی شدید مذمت کی ہے اور کہاہے کہ پاکستان کی مشرق وسطیٰ پر پالیسی مثبت رہی ہے تاہم مستقبل میں بھی پاکستان کو اپنی مثبت پالیسیوں کو آگے جاری رکھنا چاہئیے، سعودی عرب یاکسی بھی مغربی ملک کی ایماء پر پاکستان کی جانب سے ایسا اقدام کیا جانا کہ جو انسانی جانوں کے زیاں کا باعث بنے کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شام ہمیشہ پاکستان کا دوست رہا ہے اور پاکستانی عوام کے ٹیکس سے بننے والے ہتھیار کسی اور کی ایماء پر شام کے خلاف فروخت کئے جانے کے معاہدے پاکستان کے بیس کروڑ عوام کی توہین کے مترادف ہے،وزیرا عظم عوام کو جواب دیں کہ انہوں نے مذکور ہ عرب ملک کے ساتھ کیا معاہدے کئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button