پاکستان

عاصمہ جہانگیر نے عمران خان کو طالبان کا جاسوس قرار دے دیا

asmajhangirسپریم کورٹ بار کی سابق صدر اور سینئر قانون دان عاصمہ جہانگیر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو طالبان کا جاسوس قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ حکومت نے طالبان کے خلاف کارروائی میں تاخیر کردی، صرف سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت پر ہی کارروائی کرنا درست اقدام نہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف ایک مکمل اور بھرپور آپریشن ملکی مفاد میں ہے۔
عاصمہ جہانگیر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو طالبان کا جاسوس قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی تک سیاسی نابالغ ہیں، عمران خان پہلے سیاسی طور پر بالغ ہوں جائیں پھر میرے بارے میں کوئی بات کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button