گوجرانوالہ پولیس نے قتل و غارت گری میں ملوث کالعدم دیوبندی تنظیم سپاہ صحابہ کے چار دہشت گرد گرفتار کرلیے
گوجرانوالہ پولیس نے امام بارگاہوں میں فائرنگ اور قتل و غارت گری میں ملوث کالعدم دیوبندی تنظیم سپاہ صحابہ کے چار دہشت گرد گرفتار کرلیے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔سی پی اوکا کہنا ہے کہ ملزمان نے امام بارگاہوں پرحملے میں تین افرادکے قتل اوردرگاہوں کے سات متولیوں کے قتل کا بھی اعتراف کیاہے۔ کالعدم جہادی تنظیموں سے تربیت یافتہ زیرحراست چاردہشت گردوں کومیڈیا کے سامنے پیش کردیاگیا۔ سی پی اوراجا رفعت مختار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد عمیر، محمد زبیر، مزمل اورحافظ عمران کاتعلق گوجرانوالہ سے ہے چاروں ملزمان نے پانچ سے چھ سال قبل کالعدم تنظیموں سے تربیت حاصل کی تھی جبکہ ان کے پاس سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ سی پی او نے دعویٰ کیا ہے کہ چارمحرم کوامام بارگاہوں میں داخل ہوکر فائرنگ کرکے تین افرادکو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ ملزمان نے درگاہوں کے سات متولی کو بھی قتل کرنے کا اعتراف کیاہے۔ سی پی او گوجرانوالہ راجہ رفعت کے مطابق دہشت گردی کی مختلف وارداتوں کے الزام ميں گرفتار چاروں ملزمان کئی سال سے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے لیے کے لیے کام کررہے تھے۔ يہ سنی بریلوی درباروں کے گدی نشین اور مختلف امام بارگاہوں کے متولیوں سمیت آٹھ افراد کے قتل میں ملوث ہیں، جب کہ چند ماہ قبل انہوں نے پولیس وین کو بھی دھماکے سے تباہ کیا تھا۔