پاکستان

طالبان کی دہشتگردی کیخلاف اب وقت گھروں میں بیٹھے رہنے کا نہیں،خالد مقبول

kalid maqboolکراچی…متحدہ قومی مومنٹ کے راہنما داکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپیل کی ہے کہ کل شاہ راہ قائدین پر یکجہتی ریلی میں لوگ بھر پور انداز میں شرکت کریں ،عامر خان ،نسرین جلیل ،عادل صدیقی اور دیگر اہم مرکزی راہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کیلئے کل ریلی نکالیں گے،اب وقت گھروں میں بیٹھے رہنے کا نہیں بلکہ باہر آنے کا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ80 کی دہائی میں جنرل ضیا نے  پاکستان میں  تکفیری جنونیت کوپروان چڑھایا گیا جو آج تناوردرخت ہے، اس تکفیری  جنونیت سے ہم سب کو خطرات لاحق ہیں،جبکہ دہشتگردی میں 7ہزار افواج پاکستان کے افسران اور جوان شہید ہوئے،امید ہے کل کراچی کے عوام دہشتگردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button