ہنگو: گن شپ ہیلی کاپڑوں کی شیلنگ، نوتکفیری دہشتگردواصل جہنم
ہنگو: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں آج ہفتے کے روز گن شپ ہیلی کاپٹروں نے مشتبہ ٹھکانوں پر شیلنگ کرکے نو تکفیری دہشتگردوں کو واصل ججہنم کردیا۔
رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے ضلع ہنگو کی مختلف تحصیلوں میں واقع تکفیری دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
ہیلی کاپٹروں سے کی جانے والی شیلنگ کے نتجے میں درسمند اور توراروڑی میں متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گن شپ ہیلی کاپٹروں کی کارروائی کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کی مختلف تحصیلوں میں جیٹ طیاروں سے تکفیریدہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔
اس کارروائی میں غیر ملکیوں سمیت کم سے کم 35 تکفیری دہشتگرد واصل جہنم اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
وزیراعظم ہاؤس میں ایک ذرائع نے بتایا تھا کہ یہ کارروائی وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر کی گئی تھی۔