پاکستان

اپنی حفاظت سے قاصر حکمران کس منہ سے سعودی عرب کی حفاظت کا ٹھیکہ لے رہے ہیں، علامہ عابد حسینی

abid hussainiحکومت پاکستان کی طرف سے سعودی عرب کو 15 ہزار فوجیوں کی فراہمی کے حوالے سے علامہ سید عابد حسین الحسینی سے جب پوچھا گیا کہ حکومت کے اس فیصلے کو آپ کس نظر سے دیکھتے ہیں، تو انکا کہنا تھا کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اپنی حفاظت سے قاصر اور مایوس حکمران دوسروں کی حفاظت کا ٹھیکہ لے رہے ہیں۔ علامہ سید عابد حسین الحسینی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اسلامی دنیا کی وہ واحد حکومت ہے جو اسلام اور مسلمانوں کے مقابلے میں ہمیشہ غاصب صیہونی حکومت اور امریکی مفادات کی جنگ لڑتی رہی ہے۔ اسرائیل کی بقا اور حفاظت نیز امریکی مفادات کی خاطر اس نام نہاد مسلم حکومت نے ہمیشہ مسلمانوں کے مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔ فلسطین اور لبنان میں اسلامی مزاحمت کو نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ خادم والے حزب اللہ اور حماس کے خلاف مسلسل پراپیگنڈہ کرتی رہی ہے۔الخائنین (امریکہ و اسرائیل) کی یہ حالت ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے بارے میں تو یہ اف تک نہیں کرتے جبکہ اسرائیل کے خلاف جہاد کرنے

سابق سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پاکستان کے حکمران نہیں بلکہ سعودی عرب کے وائسرائے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پورے ملک کے لئے بالعموم جبکہ ہمارے حکمرانوں کے لئے بالخصوص شرم کا مقام ہے کہ ہزاروں بے گناہ عوام کے قاتلوں کو سزا دینے کی بجائے ان سے مذاکرات کی بھیک مانگی جاتی ہے اور خود کو دہشتگردوں کے مقابلے میں بے بس ثابت کر رہے ہیں۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا فوجیوں کی فراہمی واقعی سعودی خاندان کی ذاتی حفاظت کے لئے ہے، تو انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ یہ مذکورہ مقصد کے لئے ہو، بلکہ میرے خیال میں سعودی حکومت ان فوجیوں کو بحرین اور شام میں اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button