پاکستان

طالبان کیخلاف کچھ کرنا ہوگا، آخر کب تک خوف کےعالم میں زندہ رہیں گے، خورشید شاہ

khurseed shahاپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت پر پہلے ہی واضح کیا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کیلئے بنائی گئی کمیٹی مضبوط نہیں جس کے نتائج اب سامنے آ رہے ہیں، ڈر ڈر کر جینے سے بہتر ہے کہ اب کچھ کر ہی لیا جائے۔ پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ طالبان اپنے آپ کو مضبوط کرر ہے ہیں، عام آدمی کی بھی سوچ ہے کہ طالبان کبھی مذاکرات نہیں کریں گے، یہ طریقہ کب تک برداشت کریں گے اور خوف کے عالم میں کب تک زندہ رہیں گے، انہوں نے کہا کہ ہمارے تئیس جوان طالبان کے پاس امانت تھے اور شریعت قیدی کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتی، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کے ہر اقدام کی حمایت کی تھی اوریہ بھی واضح کیا تھا کہ حکومتی کمیٹی مضبوط نہیں جس کے نتائج اب سامنے آ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button