پاکستان

دہشتگردی کیخلاف محب وطن قوتوں کو یکجا ہونا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

sarwetپاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف محب وطن قوتوں کو یکجا ہونا ہوگا، ٹارگٹ کلنگ، اغواء، بھتہ خوری کے خاتمے کیلئے تعلیم کو عام کیا جائے، حکومت ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے بجلی کے بحران و مہنگائی کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے، نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں، حکومت تعلیم کو عام کرنے کیلئے پیکیج کا اعلان کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ قادری ہاؤس پر مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اس وقت ملک کو درپیش خطرات میں نوجوان نسل کا سیاسی و سماجی کاموں میں دلچسپی لینا ایک اہم قدم اور ملک کیلئے مثبت عمل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button