پاکستان

امریکہ، اسرائیل اور انکی پٹھو عرب ریاستیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کر رہی ہیں، سیرت نبوی کانفرنس

ahmed iqbalپاکستان دہشتگردوں کے نرغے میں ہے اور حکومت سمیت سیاسی قیادت تماشائی بنی ہوئی ہے، عوام طالبانی شریعت کو مسترد کرتے ہیں، پاکستانی عوام افواج پاکستان کے ساتھ مل کر طالبان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حاضر ہیں، پاکستان کے دفاع اور تحفظ کیلئے کسی قسم کی قربانی اور راست اقدام سے دریغ نہیں کریں گے، امریکا، اسرائیل اور انکی پٹھو عرب ریاستیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کر رہی ہیں، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی، سنی اتحاد کونسل کراچی کے صدر مولانا فیصل عزیزی، تحریک منہاج القرآن کراچی شعبہ خواتین کی صدر تسبیہہ شفیق، جمعیت علماء پاکستان سندھ خواتین کی صدر ڈاکٹر بلقیس صدیقی اور ایم ڈبلیو ایم سندھ شعبہ خواتین کی سیکریٹری جنرل زہرا نجفی نے کراچی آرٹس کونسل میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ ”محفل میلاد “ اور ”سیرت نبوی کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیرت نبوی کانفرنس مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں خواتین نے شرکت کی اور بارگاہ رسالت ماب میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

”سیرت نبوی کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ پیغمبر اکرم (ص) کی ذات اقدس تمام مسلمانوں کے درمیان وحدت اور اتحاد کا مظہر ہے جبکہ عالمی استعمار اور پاکستان کی مخالف قوتیں امریکا، اسکی ناجائز اولاد اسرائیل اور انکی پٹھو عرب ریاستیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار امریکا اور صیہونی قوتیں براہ راست تعلیمات نبوی (ص) پر یلغار کر رہی ہیں اور دنیا بھر میں دہشتگردوں کی مدد اور دہشتگردی کو فروغ دینے میں مصروف عمل ہیں۔ علامہ احمد اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان پاکستانیوں کا ہے اور طالبان دہشتگردوں کو ہرگز یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ پاکستان کے عوام کو قتل کریں اور پھر معصوم بن کر مذاکرات کی میز پر آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شریعت کی تمام حدود کی پائمالی کرنے والے طالبان دہشتگردوں کی جانب سے شریعت کا مطالبہ دراصل شریعت محمدی کی توہین ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button