پاکستان

پولیس بس پربم حملے کا مقدمہ ملا فضل اللہ اور شاہداللہ شاہد کیخلاف درج

bus pooliceکراچی کے علاقے رزاق آباد میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر پولیس بس پربم حملے کا مقدمہ تحریک طالبان کے امیر اور ترجمان کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ شاہ لطیف ٹاوٴن تھانے میں پولیس اہلکارکی مدعیت میں ملا فضل اللہ اور شاہداللہ شاہدکیخلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ گزشتہ روزرزاق آبادٹریننگ سینٹرکے قریب پولیس بس کونشانہ بنایا گیا تھا جس میں 13 اہلکار شہید اور 58 زخمی ہوئے تھے، تحریک طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button