پاکستان

کراچی جیل سے طالبان کے 5دہشتگردوں کو کوئٹہ منتقل

jang6سندھ میں جیلوں پر حملے کے پیش نظر 5خطرناک قیدیوں کو کراچی جیل سے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جبکہ طالبان سے مذاکرات کے باعث 35طالبان قیدیوں کی منتقلی روک دی گئی۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے وفاقی وزرات داخلہ کو رپورٹ دی تھی کہ سندھ کی جیلوں میں قید کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کی رہائی کیلئے جیلوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ نے اس منصوبہ بندی کے بارے میں سندھ وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کیا تھا جس کی روشنی میں سندھ کی وزارت داخلہ نے 5خطرناک قیدیوں جن میں 2پھانسی او ر3عمر قید سے زائد کی سزا بھگتنے والے قیدیوں کو خفیہ طور پر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button