ناصبی مولانا عبد العزیز برقعہ کی جانب سے توہین رسالت (ص) پر شیعہ مسلمان سراپا احتجاج
گذشتہ دنوں دیوبندی ناصبی مسلک سے تعلق رکھنے والے لال مسجد کے خطیب نے ایک ٹی وی پروگرام میں براہ راست گفتگو کرتے ہوئے رحمۃا لعالمین حضرت محمد مصطفی (ص) کی شان میں گستاخانہ جملے ادا کئے جس کے بعد ملک بھر میں شیعہ مسلمانوں نے دیوبندی ناصبی مولوی عبد العزیز کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے اور ملک بھر میں شیعہ مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔
شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ڈان ٹی وی پر چلنے والے مہر بخاری کے پروگرام نیوز آئی میں دیوبندی مولوی عبد العزیز نے اسلامی قوانین پر بات کرتے ہوئے پیغمبر اکرم (ص) کی شان میں نا زیبا الفاظ استعمال کئے جس پر پروگرام میں موجود دوسری طرف مولانا طاہر اشرفی نے دیوبندی مولوی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔
دیوبندی ناصبی مولوی عبد العزیز نے کہا کہ حضرت محمد (ص) نے لوگوں کو قانون نہیں بنا کر دیا اور وہ نہیں بنا سکتے تھے، تاہم طاہر اشرفی نے اس بات پر دیوبندی مولوی کے خلاف سخت جملوں کا استعمال کیا جو پروگرام میں ریکارڈ کئے گئے۔اسی طرح پروگرا م میں موجود مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ اصغر عسکری نے بھی علامہ طاہر اشرفی کے بیان کی حمایت کی اور مولوی عبد العزیز کے نازیبا الفاظ پر شدید مذمت کی۔
ایک اور ٹی وی چینل ایکسپریس پر نشر ہونے والے ایک پروگرام میں شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی نے طاہر اشرفی کے ساتھ مشترکہ طور پر دیوبندی ناصبی مولوی عبد العزیز کی سخت مذمت کی اور کہا کہ آئین پاکستان میں واضح طور پر موجو دہے کہ کوئی بھی قانون قرآن و سنت کے منافی نہیں ہو گا اور عملی طور پر بھی اسی آئین پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب شاتم رسول مولوی عبد العزیز کے خلاف ملک بھر میں شیعہ مسلمانوں میں سخت غم وغصہ کی لہر پائی جاتی ہے او ر شیعہ مسلمان ملک بھر میں احتجاج کر رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ رسول اکرم (ص) کی شان میں گستاخی کرنے والے دیوبندی ناصبی مولوی کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور 295/Cکے تحت مقدمہ قائم کیا جائے۔