پاکستان
مذاکرات ناکام ہوئے تو طالبان کے پاس 500 خواتین خودکش بمبار ہیں، مولانا عبدالعزیز کی دھمکی
اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو طالبان کے پاس وزیرستان اور دیگر قبائلی علاقوں میں 500 خودکش بمبار خواتین ہیں جو حملوں کے لئے تیار ہیں۔ یہ بات طالبان کمیٹی کے رکن مولانا عبدالعزیز نے غیر ملکی میڈیا کو ایک انٹرویو میں کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ان کے مطالبات پر توجہ دینی چاہئے، طالبان کی سب سے زیادہ دلچسپی ملک میں شریعت کے نفاذ میں ہے۔ دوسری جانب پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز کے ڈائریکٹر محمد عامر رانا کا کہنا ہے کہ مولانا عبدالعزیز نے خواتین خودکش بمباروں کی جو تعداد بتائی ہے وہ مبالغہ آرائی ہے، طالبان پراپیگنڈے کی جنگ میں آگے ہیں اور اس معاملے میں ریاست کو سخت وقت دے رہے ہیں۔