جامعہ کراچی میں القاعدہ کی ذیلی تنظیم” اصحاب “کی موجودگی کا انکشاف

10 فروری, 2014 10:34

kuکراچی کی مادر علمی جامعہ کراچی میں بین القوامی جہادی تنظیم القاعدہ کی ذیلی تنظیم کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔’ اصحاب‘ نامی تنظیم جو القاعدہ کی زیلی تنظیم تصور کی جاتی ہے اس تنظیم کی جامعہ میں موجودگی کا انکشاف جامعہ کراچی میں قابل اعتراض مواد اور القاعدہ نیٹ ورک کی سی ڈیز کی تقسیم کے باعث ہو ا ۔ تفصیلات کے مطابق، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے پولیس اور رینجرز کو جاری خط ميں کہا گیا ہے کہ جامعہ کراچی کی آرٹس لابی ميں القاعدہ نيٹ ورک کی جانب سے سی ڈیز اور کتابچے تقسیم کیے گئے، جب کہ مراسلے ميں وائس چانسلر اور شعبے کے سربراہ کو اعتماد میں لے کر واقعہ کی تفتیش کرنے کا بھی کہا گيا ہے۔ مراسلے کے مطابق تقسیم کی جانے والی سی ڈیز اور کتاب پر پروڈکشن ہاؤس الصحاب کا لوگو بھی موجود ہے۔

4:54 صبح مئی 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔