پاکستان

سانحہ نشتر پارک،کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی اپیلیں مسترد

court1سندہ ہائی کورٹ نے کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی سزاوں کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں ۔ سال دو ہزار دس میں عدالت نے کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کو بیس بیس سال قید کی سزا سنائی تھی ۔ دہشت گردوں کے خلاف دھماکہ خیز مواد اور ناجائز اسلحہ رکھنے کا الزام ثانت ہوا تھا ۔ دہشت گرد عبدالباقی عرف طلحہ ولد عبدالحکیم درانی پھٹان اور یوسف چانڈیو ولد جنید خان کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے ۔
یاد رہے کہ ستائیس فروری دو ہزار دس میں سندہ پولیس کے کرائم انویسٹیگیشن ڈویژن نے کالعدم لشکر جھنگوی کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا جن میں اسماعیل ، عبدالباقی اور یوسف شامل تھے۔ پولیس کا دعوی ٰ ہے کہ مذکورہ دہشت گرد بارہ ربیع الول سال دو ہزار چھہ میں عید میلادالنبی ؐ کے موقع پر نشتر پارک میں ہونے والے بم دھماکے میں ملوث ہیں ۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی ملا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کالعدم تحریک طالبان کے ماسٹر مائنڈ قاری حسین محسود کے گروپ سے تعلق رکھتے تھے اور وانا میں دہشت گردی کی ٹریننگ لے چکے تھے۔ 

متعلقہ مضامین

Back to top button