پاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ کی ریلی ایرانی قونصلیٹ پہنچنے میں ناکام، گرومندر پر احتجاجی دھرنا

mafiyaایس پی راجہ عمر خطاب کی سرپرستی کے باوجود ملعون مولانا احمد لدھیانوی کی قیادت میں کالعدم  دہشتگرد گرہو سپاہ صحابہ کی ریلی ایرانی قونصلیٹ پہنچنے میں ناکام ہوگئی، گرومندر پر احتجاجی دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے مرکزی رہنما ملعون اورنگزیب فاروقی نے ایرانی قونصلیٹ پر احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پولیس نے گزشتہ رات ہی سیکورٹی کی غرض سے ایرانی قونصلیٹ جانے والے تمام راستے کنٹینر لگا کر بند کردیئے تھے۔ ذرائع کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے اس ریلی کے اعلان کے بعد ملک میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف بعض شیعہ جماعتوں کی جانب سےسعودی عرب کے سفارت خانوں کے باہر بھی احتجاج کا خطرہ تھا، جس پر حکومتی انتظامیہ نےایرانی قونصلیٹ کی باہر کسی بھی ممکنہ احتجاج کوسختی سے نمٹنے کا عندیہ دیا تھا، جس کے بعد کالعدم سپاہ صحابہ کی قیادت نے گرومندر پر ہی اس ریلی کا اختتام کرکے احتجاجی دھرنا دیدیا۔

کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے ریلی کو گرومندر پر ختم کرنے کے فیصلے پر تنظیم کے کارکنان کی طرف سے قیادت کیخلاف شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ ایس پی راجہ عمر خطاب نے گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے دیرینہ دوست برادر اسلامی ملک پر فرقہ واریت میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کئے جس کی کراچی میں قائم ایرانی قونصلیٹ نے سختی سے تردید کی تھی۔ بعدازاں راجہ عمر خطاب نے بھی ایک بیان میں اپنا مؤقف پیش کیا کہ کالعدم تنظیم نے ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا، جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button