پاکستان

مذاکرات کا فیصلہ مضحکہ خیز، طالبان سے ملاقات کیلئے طالبان کو بھیجا جا رہا ہے، بلاول بھٹو

 مذاکرات کا فیصلہ مضحکہ خیز، طالبان سے ملاقات کیلئے طالبان کو بھیجا جا رہا ہے، بلاول بھٹو شیعت نیوز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات مضحکہ خیز ہے، طالبان سے مذاکرات کیلئے طالبان کو ہی بھیجا جا رہا ہے، مذاکرات کے معاملے پر آج بھی پانچ ماہ پرانی پوزیشن پر ہیں، مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانا حیران کن ہے، بنیادی طور پر دونوں اطراف سے باینات میں کچھ تبدیلیاں آئی ہیں۔ ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت خود بھی اس کنفیوژن میں ہے کہ مذاکرات کس سے کئے جائیں، کیسے کئے جائیں، طالبان کے اب تک 56 گروہ سامنے آچکے ہیں، اس سے واضح ہوتا ہے کہ حکومتی پلان واضح نہیں کہ کون سے طالبان شدت پسند ہیں اور کون سے طالبان امن پسند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف کو قوم کا ونسٹن چرچل دیکھنا چاہتا ہوں، طالبان سے مذاکرات کے لئے رکھی گئی شرائط کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات ہی کرنے ہیں تو آئین کو تبدیل کرکے تمام سزائیں ختم کر دیں۔ وزیر اعظم بتائیں کہ گذشتہ 9 ماہ کے دوران ہونے والے مذاکرات کتنے کامیاب رہے۔؟ انہوں نے کہا کہ کیا پچھلے مذاکرات کامیاب ہوئے جو نئے مذاکرات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ امن مذاکرات کی پیشگی شرائط کیا ہوں گی۔ کیا وزیراعظم کو 9 ماہ کے مذاکراتی عمل کا علم ہے۔؟ وزیراعظم بتائیں کہ گذشتہ 9 ماہ کے دوران ہونے والے مذاکرات کتنے کامیاب رہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں نواز شریف کو قوم کا ونسٹن چرچل دیکھنا چاہتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button