پاکستان

سنی اتحاد کونسل نے طالبان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی کے قیام کو مسترد کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے طالبان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی کے قیام کو مسترد کر دیاشیعت نیوز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے راہنماؤں صاحبزادہ حامد رضا، علامہ محمد شریف رضوی، طارق محبوب، پیر سیّد محمد اقبال شاہ، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، مفتی محمد حسیب قادری، مولانا محمد اکبر نقشبندی، مولانا وزیرالقادری، صاحبزادہ مطلوب رضا، ارشد مصطفائی نے اپنے مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل طالبان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی کے قیام کو مسترد کرتی ہے۔ قوم وزیراعظم سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے اعلان کی توقع کر رہی تھی لیکن وزیراعظم نے کمیٹی کا اعلان کر کے قوم کو مایوس کیا ہے۔ طالبان مسلسل دہشت گردی کے ذریعے مذاکرات کے لیے غیرسنجیدہ ہونے کا ثبوت دے چکے ہیں۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر طالبان سے مذاکرات کرنے ہیں تو جیلوں میں بند تمام قاتلوں اور مجرموں سے بھی مذاکرات کیے جائیں۔ حکومت اور کتنے پاکستانیوں کے مرنے کا انتظار کر رہی ہے۔ آئین اور ریاست کے باغیوں سے مذاکرات نہیں کیے جاتے۔ ریاست کے خلاف اعلان جنگ کرنے والوں سے مذاکرات حُبّ الوطنی نہیں۔ بے گناہ شہریوں اور افواج کو نشانہ بنانے والوں کو بھرپور جواب دیا جائے اور ان کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کی جائیں۔ مذاکرات کے اعلان سے پچاس ہزار شہداء کے ورثاء کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ حکومت شہداء کے لواحقین کو اعتماد میں کیوں نہیں لیتی

متعلقہ مضامین

Back to top button