پاکستان

کراچی: بد عنوان پولیس آفیسر راجہ عمر خطاب لسانی و مذہبی دہشت گردوں کے ایجنڈے پر کار فرما

khittabکراچی پولیس کے کرائم انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج بد عنوان ایس ایس پی راجہ عمر خطاب کراچی میں بد امنی پھیلانے اور فرقہ واریت کو ہوا دینے کے لئے کراچی کی ایک لسانی دہشت گرد جماعت اور کالعدم مذہبی جماعت کے اشاروں پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں،واضح رہے کہ بد عنوان سی آئی ڈی پولیس آفیسر ایس ایس پی راجہ عمر خطاب ماضی میں بھی اپنی بد عنوانیوں کے باعث متعدد مرتبہ اپنی ذمہ داریوں سے برطرف کئے گئے ہیں۔
ذرائع نے شیعت نیوز کو بتایا ہے کہ چند سال قبل لندن میں قتل ہونے والے ایک سیاسی جماعت کے رہنما کے قاتلوں کو کراچی میں حساس اداروں نے گرفتار کر کے سی آئی ڈی پولیس کے انچارج بد عنوان پولیس آفیسر راجہ عمر خطاب کے حوالے کیا تھا جس کے بعد راجہ عمر خطاب نے ان قاتلوں سے کروڑوں روپے رشوت لے کر انہیں رہا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ ذشتہ دنوں متعصب اور بد عنوان پولیس آفیسر راجہ عمر خطاب نے لسانی دہشت گرد جماعت اور کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے اشاروں پر ناچتے ہوئے ایک پریس کانفرنس میں گرفتار کئے گئے دو افراد کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں افراد نے ایک پڑوسی ملک ست تربیت حاصل کی ہے، بد عنوان پولیس آفیسر کے اس بیان کا واضح مقصد پاکستان میں ایک طرف فرقہ واریت کی آگ کو ہوا دینا جبکہ دوسری جانب لسانی دہشت گردوں اور کالعدم دہشت گرد گروہوں کے ناپاک ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button