پاکستان

حکومت دہشتگردوں کی نرسریاں دینی مدارس کیخلاف بھی کارروائی کرے، علامہ ناصر عباس جعفری

rajanasir6مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے ہنگو میں وطن دشمن دہشت گردوں کی جانب سے بم دھماکے میں بیگناہ معصوم بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت بیرونی سے زیادہ اندرونی دشمنوں سے خطرات لاحق ہیں، حکمران دہشت گرودں کیخلاف موثر عملی اقدمات اُٹھائیں، مذاکرات کے نام پر دہشت گردوں کو منظم ہونے کا وقت دیئے بغیر معاشرے سے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے، پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے دہشت گردوں کیخلاف راست اقدام اُٹھانا ناگزیر ہوچکا ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ حکومت اور ریاستی ادارے، دہشت گردوں کی اصل نرسری وہ مدارس ہیں جہاں سے یہ وحشی درندے نکل کر وزیرستان پہنچتے ہیں، اُن مدارس کیخلاف بھی بھرپور کارروائی کریں، تاکہ پاکستان کی امن اور سلامتی اور آئندہ آنے والی نسلوں کو پرامن، مستحکم ملک میں آزادی سے جینے کا حق ملے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button