پاکستان

دہشت گردوں سے مذاکرات قومی خودکشی کے مترادف ہوں گے، صاحبزادہ حامد رضا

hamidraza3سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں، دہشت گردوں نے اسلام اور پاکستان کا چہرہ بگاڑ دیا ہے، قوم کی واضح اکثریت دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کی حامی ہے، دہشت گردی کیخلاف جہاد میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے، ریاست کیخلاف مسلح بغاوت کو کچلنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، ہم شریعت کے نفاذ کیلئے پرامن جدوجہد کے قائل ہیں،عاشقانِ رسول بلٹ کی بجائے بیلٹ پر یقین رکھتے ہیں، امریکہ اور بھارت کے ایجنٹ دہشت گردوں سے مذاکرات قومی خودکشی کے مترادف ہوں گے، پاکستان میں امن امریکہ نہیں پاکستان کی ضرورت ہے، امن دشمن عناصر امریکہ کا ایجنڈا پورا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے وائس چیئرمین سیّد جوادالحسن کاظمی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاک فوج ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے جسے دہشت گرد توڑنا چاہتے ہیں،اسلام کی من پسند تشریح سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، اسلام کی گمراہ کن تعبیرات کے رد کے لیے حقیقی علماء میدان میں آئیں، ہم ووٹ کی طاقت سے انقلابِ نظامِ مصطفی لائیں گے، قبائلی علاقوں میں ڈالرز کی بارش کی جا رہی ہے، شدت پسندوں کے حامیوں کیخلاف تحفظِ پاکستان آرڈیننس کے تحت کارروائی کی جائے اور پاکستان کو غیرملکی دہشت گردوں سے پاک کیا جائے، ہم نے اسلام اور پاکستان کے لیے جینے مرنے کی قسم کھائی ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانیں قربان کرنے والے فوجی راہِ حق کے شہید ہیں، تحریکِ انصاف، جماعت اسلامی اور جے یو آئی کے سوا تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کی حامی ہیں، دہشت گرد قوم کے فکری انتشار سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ پاک فوج ملک کی حفاظت کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہی ہے۔ پوری قوم پاکستان بچانے کی جنگ میں شریک ہو جائے۔ حکومت دہشت گردوں کو ان کی زبان میں جواب دے۔ بلوچستان اور فاٹا میں ملک دشمن قوتیں سرگرم ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button