پاکستان

آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کا آرمی چیف اور پاک فوج کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ

mirzaآل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے ملک میں جمہوریت کو مسترد کرتے ہوئے افواج پاکستان کو ملک کا نظام اپنے ہاتھوں میں لے کر طالبان دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کیخلاف ملک گیر آپریشن کا مطالبہ کردیا۔ یہ بات کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک علامہ مرزا یوسف حسین نے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی جمہوریت جس میں طالبان کے ہاتھوں نہ عوام کی جان و مال محفوظ ہو، نہ پولیس فوج اور رینجرز سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کے جوان محفوظ ہوں، اس سے بہتر ہے کہ ملک کا انتظام وطن کی بہادر افواج اپنے ہاتھوں میں لے کر طالبان دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کریں۔ علامہ اظہر حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام طبقات پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ایسے تمام سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے نجات حاصل کی جائے جو طالبان کی سرپرستی کرتے ہیں۔ مظاہرے کے دوران شرکاء نے پاک فوج زندہ باد اور جنرل راحیل شریف قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں کے نعرے بلند کئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button