پاکستان

بلوچستان میں لشکر جھنگوی کیخلاف آپریشن شروع کردیا گیا

fcبلوچستان میں لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا گیا‘ لشکر جھنگوی کیخلاف آپریشن کے انچارج وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ رات واقعہ مستونگ کے بعد وزیر داخلہ اور وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کی زیر صدارت کوئٹہ آمد کے بعد ایک اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان‘ وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید‘ کور کمانڈرز‘ آئی جی بلوچستان‘ چیف سیکرٹری بلوچستان اور وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ فرقہ واریت کے جتنے بھی واقعات ہورہے ہیں ان میں لشکر جھنگوی ملوث ہے لہٰذا لشکر جھنگوی کیخلاف آپریشن ضروری ہوگیا ہے۔ اجلاس میں بلوچستان میں موجود لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد جمعرات کی شب ہی لشکر ھنگوی کے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن شروع کردیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے انچارج وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک ہوں گے

متعلقہ مضامین

Back to top button