پاکستان

کالعدم انتہاء پسند تنظیموں کیخلاف بھرپور طاقت کا استعمال کرنا ہو گا، ثروت اعجاز قادری

qadriانہوں نے کہا کہ اس ملک میں 12 کروڑ عوام مسلک اہلسنت و الجماعت کے ماننے والے ہیں اور آج اس ملک کی آبادی کا 70 فیصد حصہ ان دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے جس کی واحد وجہ حکومتی نااہلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب نہیں تو کبھی نہیں کا وقت آ گیا ہے اور اب حکومت کو ملک کی بقاء اور سالمیت کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے اور دہشتگردی، انتہاء پسندی سے نبرد آزما ہونے کے لئے دہشتگردوں اور کالعدم انتہاء پسند تنظیموں کے خلاف بھرپور طاقت کا استعمال کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی اگر حکمرانوں اور بالخصوص میاں محمد نواز شریف اور ان کے حکومتی وزراء نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو اس ملک کی بقاء اور سالمیت کے خلاف ہونے والے اقدامات کے ذمہ دار بھی وہی ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button