پاکستان

کراچی، کھارادر میں سانحہ مستونگ کے خلاف دیئے گئے دھرنے پر پولیس کا دھاوا

shellingپاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی کے علاقے کھارادر میں ٹاور کے مقام پر پولیس نے سانحہ مستونگ کے خلاف دیئے گئے احتجاجی دھرنے پر دھاوا بول دیا، لاٹھی چارج اور شیلنگ سے متعدد خواتین بے ہوش، 6 افراد گرفتار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آج دوپہر کھارادر کے رہائشی عوام نے سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے افراد کے خانوادوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی دھرنا کا آغاز کیا تو پولیس نے معصوم و شیر خوار بچوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے شدید شیلنگ اور لاٹھی چارج کردیا جس سے متعدد خواتین بے ہوش ہوگئیں اور 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس واقعہ کے خلاف نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ مبشر حسن نے کہا کہ حکومت ہمارے پر امن دھرنوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش نہ کرے ورنہ عوام یہ سمجھنے پر مجبور ہوگی کہ قائم علی شاہ بھی لشکر رئیسانی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دہشت گردوں کی سرپرستی میں مصروف ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button