پاکستان
مستونگ میں زائرین کی بس پر حملے میں 22 زائرین شہید، متعدد زخمی،
کوئٹہ شیعت نیوز: مستونگ کے علاقے میں کوشک میں زائرین کی بس کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 22 زائرین شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق کوشک کے مقام پر ایران سے براستہ تفتان کوئٹہ آنے والی زائرین کی بس کو تکفیری طالبان حملہ آوروں نے نشانہ بنایا، دھماکے کے بعد بس میں آگ لگ گئی جس سے وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی، بس پر اندھا دھند فائرنگ بھی کی گئی، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخمیوں میں سے بعض کی حات تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔