پاکستان

اینکر پرسن جاوید چوہدری طالبان سے رحم کی اپیل پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ

ch ehsan ttpمعروف صحافی اور اینکر پرسن جاوید چوہدری نے طالبان سے اپنی جان بخشنےکی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کی ہر بات کو اپنے پروگرام میں نشر کریں گے لیکن ان کو مارا نہ جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپریس ٹی وی پر نشر ہونے والے پروگرام ’’ کل تک‘‘ کی میزبانی کے موقع پر طالبان ترجمان احسان اللہ احسان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جاوید چوہدری کی اس رحم کی اپیل کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور سنجیدہ طبقہ بھی ان کی اس رحم کی اپیل پر جاوید چوہدری پر شدید تنقید کررہا ہے۔ جاوید چوہدری کی جانب سے طالبان سے رحم کی اپیل کرنے کا اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب پاک فوج، پولیس اور سیکورٹی فورسز کے ہزاروں جوان ان طالبان کی درندگی کا نشانہ بن چکے ہیں، داتا دربار، عبداللہ شاہ غازی سمیت کئی اولیاء اللہ کے مزارات پر یہ بم دھماکے کر چکے ہیں حتیٰ کہ میڈیا کے افراد بھی ان سے محفوظ نہیں رہے، ایسے میں جاوید چوہدری کی جانب سے طالبان سے رحم کی اپیل کرنا یہ ظاہر کررہا ہے کہ وہ طالبان کے آگے سرنڈر کرچکے ہیں اور اپنی جان کے خوف کی خاطر صحافت جیسے مقدس پیشے کو بھی بیچنے پر تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button