پاکستان

کراچی، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ کے 2 دہشتگرد عدالت سے بری

mafiyaکراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عدم ثبوت کی بنیاد پر فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ کے 2 دہشتگردوں کو عدالت سے بری کر دیا۔ کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج خالدہ یاسین نے جیل ٹرائل میں کیس کی سماعت کی۔ ملزمان ابراہیم اور حضرت انیس پر جرم ثابت نہ ہونے کی بناء پر انہیں بری کر دیا گیا۔ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 19 جنوری 2011ء کو نارتھ ناظم آباد بلاک این کی حدود میں عمران عباس ولد اشرف علی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا جبکہ نثار احمد زخمی ہو گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ملزم ابراہیم کے بھائی قاری محمود حسن کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے عمران عباس کو قتل کیا تھا تاہم عدالت میں گواہوں نے ملزمان کو شناخت کرنے سے انکار کر دیا۔ ملزمان کا تعلق وزیرستان سے بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button