پاکستان

پاکستان میں شیعہ سنی وحدت نے ملک دشمنوں کو تنہا کر دیا ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

rajanasir6مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم قم کی جانب سے منعقدہ جشن عید میلاد النبی (ص) اور وحدت امت اسلامی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک ایسا وقت تھا جب ملت تشیع تنہائی کا شکار تھی۔ پارا چنار، ڈیرہ اسماعیل خان سمیت مختلف علاقوں میں شیعہ مسلمانوں کا قتل عام جاری تھا اور عوام سخت مایوسی کا شکار تھے، ایسے وقت میں فکر امام خمینی (رہ)کے حامل شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے فرزند علماء نے قیام کیا اور آج ملک و ملت کا دشمن تنھائی کا شکار ہے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے قومی امن کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اہلسنت برادران نے اپنی بیداری کا ثبوت دیا اور دشمن کی تفرقہ انگیزی کی چال کو ناکام بنا دیا۔ اسی سال عاشور کے دن دشمن نے انتہائی منظم وار کیا اور ملک میں ظالم کو مظلوم اور مظلوم کو ظالم بنانے کی کوشش کی۔ ان ملک دشمن عناصر کی کوشش تھی کہ پورے ملک کو تفرقہ کی آگ میں جھونک دیا جائے، لیکن اہلسنت علماء اور عوام کی بیداری نے ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ ہم ان اہلسنت برادران کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کیا کہ دہشتگر اہلسنت کا نام استعمال کرکے ملک کو بڑی جنگ میں ڈالنا چاہتے ہیں جبکہ ان تکفیری عناصر کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button