پاکستان

سانحہ راولپنڈی کے سلسلہ میں مزید گرفتاریاں

pindi2معلوم ہوا ہے کہ سانحہ راولپنڈی کی تحقیقات کرنے والی ٹیموں نے سانحہ میں ملوث مزید 90 افراد کی شناخت کرلی۔ گرفتاریوں کے لئے آپریشن کل رات شروع کیا جائے گا۔ تصدیقی عمل مکمل کر لیا گیا، پہلے سے گرفتار افراد میں سے بعض کے سانحہ میں ملوث نہ ہونے اور صرف موجودگی کے باعث حراست میں لئے جانے والے افراد کو رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سانحہ راولپنڈی کی تحقیقات جاری ہیں۔ تصدیقی عمل کے سلسلہ میں نادرا سے بھی مدد لی گئی ہے، فہرست میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے سانحہ راولپنڈی کے بعد امامبارگاہوں کو جلایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button