پاکستان

پیر ایوب شاہؒ کے مزار پر 6 افراد کے قتل کیخلاف سنی اتحاد کونسل کا مظاہرہ، ایم ڈبلیو ایم کی شرکت

nataسنی اتحاد کونسل اور اے این آئی کراچی سٹی نے گلشن معمار گبول گوٹھ میں واقع پیر ایوب شاہؒ کے مزار پر متولی سمیت بے گناہ افراد کے قتل عام کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری تربیت علامہ مبشر حسن نے خصوصی شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سرپرست اعلٰی طارق محبوب نے کہا کہ گلشن معمار گبول گوٹھ پر واقع پیر ایوب شاہ بخاریؒ کے مزار پر انتہا پسند دہشت گردوں کے حملے میں خدام، متولی اور زائرین کا وحشیانہ قتل انسانیت سوز المناک سانحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزارات مقدسہ کی عظمت و حرمت پر حملہ ہمارے ایمان اور عقیدے پر حملہ اور جشن عید میلاد النبیؐ کے تقدس کو پامال کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران انسانیت کے قاتل انتہا پسند دہشت گردوں، قانون شکنوں اور ملک دشمنوں کے خلاف آئینی و قانونی ہاتھ استعمال کرے۔ احتجاجی مظاہرے سے علامہ فیصل عزیزی، مفتی اقبال نقشبندی، مولانا سید بلال شاہ، سنی علماء کونسل گلستان جوہر کے صدر مولانا اشرف گورمانی، مولانا امین نقشبندی، اے این آئی پاکستان کے آرگنائزر مسعود عالم نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button