پاکستان

کراچی میں ایام عزا کا آخری جلوس اختتام پزیر ہوگیا

jalusشہر قائد میں ایام عزا کا آخری جلوس امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ پر اختتام پزیر ہوگیا ہے۔ کراچی میں چپ تعزیہ کے مرکزی جلوس نشتر پارک اور رضویہ سوسائٹی سے برآمد ہوئے تھے۔ حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس نماز فجر کے بعد نشتر پارک سے برآمد ہوا جو کہ اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے حسینیان ایرانیاں کھارادار پہنچ کر اختتام پزیر ہوا جبکہ آخری جلوس قصر مسیّب رضویہ سوسائٹی سے برآمد ہو کر امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔ جلوس عزا میں ہزاروں کی تعداد میں عزادار خواتین و حضرات، بچوں، جوانوں اور بزرگوں نے شرکت کی جو کہ تمام راستے ماتم داری کرتے رہے۔ جلوس کے تمام راستوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جبکہ جلوس میں شریک ہونے والوں کی جامہ تلاشی کے بعد ہی شامل ہونے کی اجازت دی گئی۔ جلوس کے راستے میں تمام داخلی اور خارجی راستوں پر رکاوٹیں لگائی گئی تھیں۔ حفاظتی حصار میں نکلنے والے اس جلوس میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا جبکہ جلوس کی گزرگاہ پر موقع عمارتوں کی چھتوں پر بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری لگائی گئی تھی۔ جلوس کے راستے میں جگہ جگہ پانی کی سبلیں اور نزر و نیاز کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا جب کہ مختلف اسکاوٹس تنظیمیں کے رضا کاروں کی کثیر تعداد بھی جلوس کی سکیورٹی پر مامور رہی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button