پاکستان

طالبان کی ایک اور کارروائی، چوہدری اسلم زوردار بم دھماکے میں 4 ساتھیوں سمیت جاں بحق

chodri aslamشیعت نیوز (کراچی) پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں حسن اسکوائر کے علاقے عیسیٰ نگری میں زور دار دھماکہ، پاکستان اسٹیبلشمنٹ اور طالبان کے معاشقے کے نتیجے میں جنم لینے والے دہشت گردوں کی کارروائی میں ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم 4 پولیس اہلکاروں سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حسن اسکوائر میں عیسیٰ نگری کے قبرستان کے قریب دھماکا ہوا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ اس کے نیتجے میں سوک سینٹر اور اطراف کی دیگر عمارتیں لرز گئیں اور متعدد عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جب کہ چوہدری اسلم کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیو کو اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button