گلگت، پیمرا کیجانب سے 4 شیعہ چینلز کی نشریات مقامی کیبل نیٹ ورکس پر چلانے پر پابندی عائ

03 جنوری, 2014 09:45

pemraگلگت بلتستان حکومت کا ایک اور انوکھا فیصلہ، پیمرا کی جانب سے مقامی کیبل آپریٹرز کے نام جاری ایک خصوصی نوٹیفکیشن میں ہدایت ٹی وی، کربلا ٹی وی، سچ ٹی وی اور ہادی ٹی وی کی نشریات کو فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، عوامی حلقوں کی جانب سے متنازعہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار پر حملہ قرار دیا گیا ہے۔ نمائندے  کی جانب سے پیمرا کے مقامی آفیسر سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ مذکورہ چینلز کو متنازعہ مذہبی پروگرام نشر کرنے کی شکایت پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب سے پیمرا کی جانب سے بعض انڈین اور غیر ملکی چینلز سمیت دو مقامی کیبل نیٹ ورک کے چینلز پر بھی پابندی عائد کرنے کی اطلاعات ہیں۔

1:49 صبح اپریل 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔