پاکستان

شیعہ نسل کشی کے خلاف جمعہ کو ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاج کیا جائے گا

london5کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جمعہ کو برطانوی وقت کے مطابق شام سات بجے متحدہ قومی موومنٹ لندن سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں لندن میں مقیم پاکستانی برادری خصوصاً شیعہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے جبکہ لندن میں مقیم علمائے کرام خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ بالخصوص علامہ دیدار علی جلبانی، شہید عالم ہزارہ، شہید صفدر عباس اور سید علی شاہ کے قتل کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے جمعہ کے روز پاکستان سمیت لندن میں بھی پر امن احتجاج کی کال دی ہے، اس حوالے سے لندن میں قائم ایم کیو ایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ (لندن، 54-58، فرسٹ فلور، ایلسبتھ ہاؤس، ہائی اسٹریٹ، ایجوائر، مڈل سیکس ایچ اے 78 ای جے، برطانیہ) کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق گذشتہ چار برسوں سے کراچی میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے معتبرین، قومی و ملی شخصیات کے قتل عام میں ایم کیو ایم میں شامل تکفیری کارکن ملوث ہیں، جن کی نشاندہی بار ہا خفیہ ادارے کر تے رہے ہیں، لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی کی اور نہ ہی ایم کیو ایم کی قیادت نے اس پر کوئی سنجیدگی دکھائی۔ ان لسانی تکفیری دہشت گرد گروہ کے ہاتھوں اب تک شہید علامہ آغا آفتاب جعفری، شہید استاد پروفیسر سبط جعفر زیدی، شہید علامہ دیدار جلبانی، شہید عالم ہزارہ، شہید صفدر عباس، شہید علی شاہ سمیت بے شمار شخصیات کو نشانہ بنایا گیا جبکہ اب بھی مختلف علاقوں میں شیعہ تنظیمی شخصیات کو مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button